ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے آئی سی سی وینو گوپال، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ شیو کمار کی ضمنی انتخابات کی حکمت عملی پر میٹنگ

اے آئی سی سی وینو گوپال، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ شیو کمار کی ضمنی انتخابات کی حکمت عملی پر میٹنگ

Sat, 19 Oct 2024 18:08:42    S.O. News Service

بنگلورو، 19/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ شیو کمار کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں 13 نومبر کو ہونے والے چن پٹن، شیگاؤں اور سندور اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے کانگریس کی فہرست جاری کرنے سے پہلے بی جے پی۔ جے ڈی ایس اتحاد کے امیدواروں کے اعلان کا انتظار کرنے اور دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ تینوں لیڈروں نے ممکنہ امید واروں اور متعلقہ ضلع کا نگر یس صدور کے ساتھ ویڈیو میٹنگ کی۔ چن پٹن کے امیدوار کے اعلان میں مقامی لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی رائے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر وہ شیو کمار کے چھوٹے بھائی ڈی کے سریش کا نام تجویز کرتے ہیں تو پارٹی کو ان پر غور کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بی جے پی ایم ایل سی سی پی یو گیشور کے ممکنہ اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جو این ڈی اے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کرنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ بیلاری کے رکن اسمبلی ای تکا رام کے خاندان کے ایک فرد کو سندور کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر بی جے پی سابق وزیر بی شری راملو کو ٹکٹ دیتی ہے تو کا نگر یس تکا رام کی بیوی ای انا پورنا کو میدان میں اتار سکتی ہے ، بصورت دیگر ان کی بیٹی سپر نیکا الیکشن لڑنے پر غور کر رہی ہے۔ حالانکہ تینوں سیٹوں پر جیتنا پارٹی کے لیے اہم ہے، لیکن سیندور پر زیادہ توجہ مرکوز ہے کیونکہ تکا رام پہلے بھی اس سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائدین نے سندور کے امیدوار کا نام دو سے تین روز میں فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ MUDA اور ST کارپوریشن گھوٹالوں نے پارٹی کی شبیہ کو کس طرح نقصان پہنچایا ہے اور ان سے کیسے نمٹا جائے اس پر بھی بحث ہوئی کیونکہ ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران بی جے پی ان گھوٹالوں کو اٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے پی ڈبلیوڈی کے وزیر ستیش جار کی ہولی ، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پر میشو را اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیو پا کے ذریعہ منعقدہ میٹنگوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس سے سدارامیا کے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا غلط پیغام گیا۔


Share: